ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی ہائی کورٹ نے جج کے فیصلے پراٹھانے کو لے کراروندکجریوال کولگائی پھٹکار

دہلی ہائی کورٹ نے جج کے فیصلے پراٹھانے کو لے کراروندکجریوال کولگائی پھٹکار

Sat, 26 Aug 2017 11:41:07    S.O. News Service

نئی دہلی،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے ارون جیٹلی کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں سماعت تیز کرنے کو ایک رکنی جج کے فیصلے پر سوال اٹھانے کو لے کر اروند کجریوال کو پھٹکار لگائی۔ہائی کورٹ نے کجریوال کی اس عرضی پر اپنا حکم محفوظ رکھا، جس میں انہوں نے اپنے آپ کو اور آپ کے پانچ دیگر لیڈران کے خلاف ہتک عزت کیس میں سماعت تیز کرنے کے ایک رکنی جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ہائی کورٹ نے کہا کہ مقدمات کی سماعت کو تیز کرنااس کا فرض ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر مقدمے کی سماعت ایک رکنی جج کی غلطی نہیں کہی جاسکتی ہے۔اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر جھوٹا حلف نامہ دائر کرنے کو لے کر اروند کجریوال کے خلاف کارروائی کے لئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی نئی درخواست پر دہلی کے وزیر اعلی سے آج جواب مانگا تھا۔الزام ہے کہ حلف نامے میں کجریوال نے غلط بیانی کی کہ انہوں نے پہلے سے چل رہے ہتک عزت معاملے میں اپنے وکیل کو مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ کا استعمال کرنے کے لئے نہیں کہا تھا۔


Share: